12 ستمبر، 2021، 2:41 PM

پاکستان کے علاقہ تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی ہے۔ شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کئی مکان تباہ ہوگئے ہیں، اب تک 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور پولیس امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانوں کے ملبے سے اب تک 3 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے، بارش کے باعث سیلابی ریلے سے کئی سڑکیں مکمل بہہ گئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکل آرہی ہے۔

News ID 1908128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha